بھارتی موسیقار اے آر رحمان بھارت کے حالات پر افسردہ

ممبئی:بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل پر اپنے ملک کے حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کے شہر بینگلورو میں سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران خاتون صحافی کے قتل کی مذمت کی اور اپنے ملک کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا۔

اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے واقعات بھارت میں ہو رہے ہیں یہ ان کا بھارت نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے اپنے مذہبی عقیدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مذہب سے انہیں اپنے کیریئر کو شکل دینے میں مدد ملی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اے آر رحمان نے کہا وہ اس بارے میں بہت دکھی ہیں کیونکہ بھارت میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ 

بھارتی موسیقار کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں انڈیا ترقی کرے، یہاں ترقی، امن اور محبت ہو اور اس کا احتساب بھی ہو۔

مزید خبریں :