Time 13 ستمبر ، 2017
کھیل

آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جھلکیاں

آزادی کپ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ورلڈ الیون کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے بھی میچ میں بھرپور محنت کی تاہم جیت کا مقدر نہ بن سکی اور سیریز ایک، ایک برابر ہوگئی۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جیت پاکستان سے تھیسارا پریرا نے چھینی جنہوں نے صرف 19 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔

ہاشم آملہ بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔

اگر آپ یہ میچ نہ دیکھ پائے یا دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو ہم یہاں میچ کے اہم لمحات پیش کررہے ہیں۔

پہلی اننگز کی جھلکیاں

فخر زمان اور بابر اعظم نے گرین شرٹس کا اچھا آغاز فراہم کیا۔



















فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور بابر اعظم کے درمیان شراکت قائم ہوئی۔










تاہم پے در پے وکٹیں گرنے کے باعث گرین شرٹس کی رنز بنانے کی رفتار سستی کا شکار ہوگئی۔










اسی درمیان ڈیوڈ ملر نے شعیب ملک کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔










شعیب ملک کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت پاکستانی اننگز مستحکم ہوئی۔










دوسری اننگز کی جھلکیاں

ورلڈ الیون کی جانب سے تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ ہاشم آملہ نے اس اسٹروک کے ساتھ  اپنے ارادے ظاہر کیے۔










شعیب ملک نے بہترین کیچ پکڑ کر تمیم اقبال کو پویلین لوٹا دیا۔ اس کیچ کو اگر سیریز کا اب تک کا سب سے اچھا کیچ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔










تاہم ہاشم آملہ نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔










ٹم پین عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔










ہاشم آملہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔










پاکستان کو فاف ڈوپلیسی کی صورت میں بڑی وکٹ ملی۔










تاہم ہاشم آملہ پاکستانی باؤلرز کے سر کا درد بنے رہے اور رنز کی رفتار کم نہ ہونے دی۔










تھیسارا پریرا کے کریز کے آنے کے بعد ورلڈ الیون کی اننگز میں نئی جان پڑگئی۔



















میچ کا ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا جب اننگ کے آغاز میں شاندار کیچ پکڑنے والے شعیب ملک نے تھیسارا کا آسان کیچ ڈراپ کردیا










یہ ڈراپ کیچ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور تھیسارا اپنی ٹیم کا فتح سے ہمکنار کروانے میں کامیاب رہے۔



مزید خبریں :