Time 25 ستمبر ، 2017
کھیل

لاہور قلندر کرکٹ ٹورنامنٹ منگل کو آزاد کشمیر میں شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر نے دوسرے سال رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کا انتخاب کر لیا ہے۔

اس سال 9 شہروں میں ہونے والے ٹرائلز میں تین لاکھ دو ہزار رجسٹریشن ہوئیں،جب کہ ٹرائلز میں ایک لاکھ 59ہزار 935 کرکڑز نے شرکت کی جبکہ آٹھ ٹیموں میں 128 کرکڑز کو منتخب کیا گیا ہے۔

27 اگست کو رائزنگ اسٹار ٹرائلز کے سفر کا آغاز میرپور سے ہوا جب کہ آخری ٹرائلز 23 ستمبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوئے۔

لاہور قلندر رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے مظفر آباد اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے، اس بار فیصل آباد کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد سلمان ہیں جب کہ گذشتہ سال اس ٹیم کی کوچنگ کر نے والے ٹیسٹ بیٹسمین اعجاز جونئیر آزاد جموں و کشمیر کے کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔

دیگر ٹیموں میں لاہور کے کوچ مقصود رضا، لیہ کے کامران حسین، بہاولپور کے حسین کاظم، راولپنڈی کے ریاض آفریدی، گوجرانوالہ کے عرفان فاضل اور سرگودھا کے کوچ طائر مغل مقرر کئے گئے ہیں۔

ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان لاہور قلندر کے ڈائریکڑ کرکٹ عاقب جاوید کریں گے۔

مزید خبریں :