دنیا
Time 01 اکتوبر ، 2017

اسپین: کاتالونیا ریفرنڈم روکنے کے لیے کریک ڈاؤن، 38 افراد زخمی

— فوٹو رائٹرز

اسپین کے علاقے کاتالونیا میں علیحدگی کے لیے کالعدم قرار دیے گئے ریفرنڈم کو روکنے کے لیے پولیس کے کریک ڈاؤن میں 38 افراد زخمی ہوگئے۔

اسپین کی حکومت نے کاتالونیا ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا تاہم وارننگ کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم منعقد کیے گئے ہیں۔

ہسپانوی پولیس نے آج ہونے والے ریفرنڈم کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنز پر ہلہ بول دیا ہے اور اس کریک ڈاؤن میں 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہسپانوی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں ہیں۔

اسپین کی حکومت اور اعلی عدلیہ نے کاتالونیا کی آزادی ریفرنڈم کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا جب کہ ہسپانوی حکومت نے پولیس کے کئی دستوں کو ریفرنڈم روکنے کے لیے کاتالونیا بھیجا ہوا ہے۔

مزید خبریں :