کاروبار
Time 02 اکتوبر ، 2017

ایف بی آر ٹیکسز اے ٹی ایمز، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ادا کرنے کی سہولت جلد میسر ہوگی

پاکستان میں جلد اے ٹی ایمز یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکسز ادا کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور ون لنک نے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت اس سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ سہولت دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں روز میسر ہوگی جبکہ پورا عمل خودکار اور آن لائن ہوگا۔

دستخط کرنے کی تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے ریوینیو ہمایوں اختر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اسحاق ڈار نے پیشرفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کا ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار میں انقلاب آجائے گا۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ سسٹم دسمبر 2017 تک قابل عمل ہوگا۔

مزید خبریں :