Time 03 اکتوبر ، 2017
پاکستان

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر فاروق امجد مستعفی

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر فاروق امجد میر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تحریک انصاف سے اپنی پارٹی رکنیت سے استعفے کے حوالے سے فاروق امجد کا کہنا ہے کہ پارٹی بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح ہوگئی ہے، جس کا مقصد محض اقتدار کا حصول ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا جو تاثر میرے ذہن میں تھا اب نہیں رہا، دو سال تک کوشش کے باوجود بھی خان صاحب سے نہیں مل سکا۔

فاروق امجد نے مزید کہا کہ میں چاہتا تو مختلف الزامات لگاتا مگر میں نے فیصلہ کیا کہ خاموشی سے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلوں تو زیادہ بہتر ہے۔

سابق پی ٹی آئی عہدیدار نے مزید کہا کہ انہوں کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :