05 اکتوبر ، 2017
فرانسیسی کی معروف کار ساز کمپنی 'رینالٹ' نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ رینالٹ سرمایہ کاری کے لیے اماراتی الفطیم گروپ کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ الفطیم گروپ پاکستان کے آٹو سیکٹر میں ایک بس ساز ادارے میں سرمایہ کاری کے ذریعے موجود ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 'رینالٹ ' کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں کراچی کے بن قاسم انڈسٹریل پارک میں 50 ایکڑ زمین بھی خریدی لی گئی ہے۔
اس سے قبل 'رینالٹ ' کمپنی گندھارا گروپ سے مل کر کار سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی تھی لیکن ان کی بات چیت کامیاب نہ ہو سکی۔
اطلاعات کے مطابق گندھارا کمپنی نے کسی دوسری کمپنی سے اشتراک کے بجائے، نسان ڈاٹسن گو کی پیداوار میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس کے لئے کمپنی نے حکومت کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔