Time 07 اکتوبر ، 2017
پاکستان

کراچی کے بعد گوجرانوالہ میں بھی خاتون پر چھری سے حملہ

گوجرانوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو چھری کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

کراچی کے مخصوص علاقوں میں میں 25 ستمبر سے خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کیے جارہے ہیں اور ان واقعات میں اب تک 15 خواتین زخمی ہوچکی ہیں لیکن پولیس اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

کراچی کے بعد اب گوجرانوالہ میں بھی چھری سے خواتین پر حملوں کی ایک واردات سامنے آئی ہے جس میں جناح روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چھری مار کر لڑکی کو زخمی کردیا اور باآسانی فرار ہوگیا۔

خاتون کو گھر کے باہر زخمی کیا گیا اور حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس کے وار سے خاتون کو کمر پر زخم آیا ہے۔ واقعے کے بعد لڑکی کو طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حملے کی زد میں آنے والی لڑکی نے پسند کی شادی تھی اور اس کا ایک بچہ بھی ہے اس لیے واقعے میں خاندانی رنجش کا ابھی امکان ہے تاہم واقعے کی ہر زاویئے سے تفتیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :