Time 08 اکتوبر ، 2017
دنیا

پاک بھارت خفیہ اداروں کے سابق سربراہان کا تعلقات کی بحالی کیلئے ڈائیلاگ پر زور


پاکستان اوربھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے 2 سابق سربراہان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ڈائیلاگ اور کرکٹ کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

لندن میں پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سرابان نے مباحثے میں شرکت کی جس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل (ر) احسان الحق اور بھارتی خفیہ ادارے 'را' کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امرجیت سنگھ نے شرکت کی۔ 

مباحثے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احسان الحق نے پاکستان میں بھارتی مداخلت اور مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر پیلٹ گن کے استعمال پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیا۔ 

بھارتی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال غلط اقدام ہے۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان نے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے ڈائیلاگ کرنے اور کرکٹ کا سلسلہ بحال ہونا چاہیے۔  

مزید خبریں :