Time 12 اکتوبر ، 2017
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا جبکہ سیریز کی ٹرافی کی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 

دونوں ٹیموں نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

سری لنکا کے ایک روزہ کپتان اپل تھرنگا نے 17 ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں صرف 4 میں جیت حاصل کرسکے البتہ 11 میں ان کی کپتانی ناکام ہوئی جبکہ 2 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد 9 میچوں میں سے صرف 2 میں ناکام ہوئے جبکہ 7 میں انہوں نے کامیابی کا جشن منایا جن میں چیمپئنز ٹرافی کا اہم معرکہ بھی شامل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اعداد و شمار پر بھی نظر ڈالی جائے تو یہاں بھی گرین شرٹس آگے ہیں

دونوں ٹیمیں 148 میچوں میں إٓمنے سامنے آئیں جن میں 85 میں جیت پاکستان کو ملی جبکہ 58 میچوں میں سری لنکا نے پاکستان کو چت کیا۔1 میچ برابر ہوا جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

میچوں کے علاوہ سیریز کے اعتبار سے بھی پاکستان سری لنکا پر حاوی رہا ہے جہاں 18 سیریز میں سے گرین شرٹس صرف 6 ہارے جبکہ گیارہ میں پاکستان کو فتح ہوئی اور ایک سیریز ڈرا ہوئی۔

مہمان سری لنکا نے حال ہی میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :