16 اکتوبر ، 2017
لاہور: ترک شہری نے ترکش اسکول نیٹ ورک کے سابق ڈائریکٹر اور ان کے خاندان کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔
لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں لاپتہ میسوت، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے اغوا کا مقدمہ ان کے قریبی عزیز فاتح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ترک خاندان نے پاکستان میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی تھی جنہیں گھر سے اغوا کیا گیا۔
مقدمہ درج کرانے والے ترک شہری نے مقدمہ میں بتایا کہ وہ بھی اغوا ہونے والوں میں شامل تھے لیکن ان سمیت 5 افراد کو منہ پر کپڑا ڈال کر لے جایا گیا۔
ترک شہری کے مطابق ہمیں ایک بنگلے میں رکھا گیا پھر پولیس انہیں واپس چھوڑ گئی جب کہ اغوا کے وقت میسوت کی دونوں بیٹیاں رو رہی تھیں۔
ایف آئی آر کا عکس: