تصاویر: برائیڈل فیشن ویک لاہورمیں ختم

پی ایف ڈی سی کے پیرس لوریل برائڈل فیشن ویک2017 میں معروف ماڈلز اور شوبز ستاروں نے خوب رنگ بکھیرے۔

پی ایف ڈی سی کے پیرس لوریل برائڈل فیشن ویک2017

لاہور میں سجنے والا تین روزہ پیرس لوریل برائڈل فیشن ویک (پی ایل بی ڈبلیو) رعنائیاں بکھیر کر ختم ہو گیا۔

پاکستان فیشن ڈیزائنر کونسل (پی ایف ڈی سی) کی جانب سے منعقد کیا گیا پی ایل بی ڈبلیو 2017، 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک لاہور جاری رہا جس میں ملکی اور غیرملکی ماڈلز نے عروسی اور دیگر ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

برائڈل فیشن شو میں پاکستان کے نامور ڈیزائنر ثنا سفیناز، شیزا حسن،علی ذیشان، میشا لاکھانی، ماہ گل، فائزہ سقلین، سانیا مسکیتا، حمزہ بخاری اور دیگر نے اپنے ملبوسات کے ڈیزائن متعارف کروائے جب کہ نامور اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے اپنے فیشن کلیکش کا پہلا ڈبیو 'الئینا' کے نام سے کیا۔

پاکستان سمیت کئی انٹرنیشنل ماڈلز اور ستاروں جن میں حریم فاروقی، حمیمہ ملک، ریشم، ماہرہ خان، سجل علی اور احد رضا میر نے شرکت کرکے شو کو چار چاند لگائے جب کہ گلوکار علی سیٹھی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

برائڈل فیشن ویک میں خواتین کے عروسی ملبوسات کے ساتھ مَردوں  کے ملبوسات بھی کی نمائش کی گئی۔

حمیمہ ملک نے برائڈل فیشن ویک کا آغاز کیا۔


ڈزائنرثنا سفیناز کے لباس کی نمائش۔
گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ زیب بنگش برائڈل فیشن شو کے ریڈ کارپٹ پر موجود۔
خوبرو اداکارہ حریم فاروقی ڈیزائںر فائزہ سقلین کے ڈیزائن کردہ لہنگے میں ملبوس ریمپ پر ۔
ماہ گل کا ڈزاءن کردہ شاندار لال لباس۔


مایا علی ڈیزائنر نومی انصاری کی شو اسٹوپر تھیں۔ 
سجل علی ریمپ پر نیکی نینا کے تیار کردہ دلہن کے جھل مل لہنگے میں۔
مشہور ڈرامہ سیریل یقین کاسفرکی جوڑی سجل علی اور احر رضا میر ۔