19 اکتوبر ، 2017
قندھار: افغان فوجیوں پر طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں 40 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان صوبے قندھار کے ضلع میوند میں افغان نیشنل آرمی کے کیمپ پر خود کش حملے میں 40 سے زائد افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق حملہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیا گیا جس کے بعد فورسز کی کی جانب سے کارروائی کرنے پر دیگر حملہ آور فرار ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کی تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ قبول کی ہے اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ حملے میں متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ کئی فوجی دستوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔