15 جولائی ، 2012
کراچی… رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہاہے۔شہری پریشان ہے کہ مہنگائی کا یہ طوفان کہاں جاکر تھمے گا۔رمضان میں اب چند ہی دن رہ گئے ہیں ایسے میں بازار اوردکانوں پر مہنگائی کا جن ہے کہ قابو میں نہیں آرہاہے۔ ملتان میں 90 روپے میں فروخت ہونے والے چاول سو روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں گھی 1 سو 60 روپے کلو ، آئل 2 سو روپے سے 2 سو 10 روپے ، دال چنا 90 روپے سے بڑھ کر سو روپے تک جاپہنچی ہے.سندھ میں بھی پھلوں ،سبزیوآں ور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ نے شہریوں کو پریشان کررکھاہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں مرغ ایک سوتیس روپے کلو سے بڑھ کردوسو دس روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح پھل ، سبزیاں، گوشت ،دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے انہیں چیزیں مہنگی مل رہی ہیں اس لئے انہیں مجبورا مہنگا بیچنا پڑرہا ہے۔