Time 21 اکتوبر ، 2017
پاکستان

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب عارف نواز کا کہنا ہےکہ سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا۔

جیونیوز سے گفتگو میں آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا تاہم اب پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی کے حوالے انتظامات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2 سال سے کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اعلیٰ معیارکی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

کراچی میں خواتین پر حملوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چھرا گروپ کی گرفتاری کے لیے ہرممکن مدد کو تیارہیں جب کہ پنجاب میں چھرا گروپ کا کوئی وجود نہیں۔

مزید خبریں :