Time 24 اکتوبر ، 2017
پاکستان

ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان کے قتل کا ملزم منگھو پیر سے گرفتار

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: پولیس نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات گئے منگھو پیر میں چھاپہ مار کر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم امجد حسین خان عرف امجد آفریدی کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو پیرآباد تھانے کی حدود میں 2013 میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی پروین رحمان قتل کیس میں گرفتاریاں عمل میں آ چکی ہیں تاہم 2015 میں عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ کیس کی تفتیش میں کچھ غلطیاں ہیں لہذا پولیس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے۔

عدالتی حکم کے بعد پروین رحمان قتل کیس میں یہ پولیس کی پہلی گرفتاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم امجد حسین کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں اور ملزم امجد پیر آباد تھانے میں درج مقدمے میں مفرور تھا۔

اس کے علاوہ ملزم امجد آفریدی کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں بھی دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :