25 اکتوبر ، 2017
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ’ٹو‘ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے بہت کم وقت میں پاکستان ٹیم کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے نا صرف خود کو منوایا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کا شمار اب ایک اچھے آل راونڈرکی صف میں ہونے لگا ہے۔
جیوز نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود کو ایک اچھے آل راؤنڈر کی حیثیت سے منوانا چاہتے ہیں۔
شاداب کا کہنا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ مکی آرتھر خواہش رکھتے ہیں کہ وہ بگ بیش کھیلیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سری لنکا سیریز میں اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے خاصے مطمئن ہیں لیکن آنے والے دنوں میں وہ چاہیں گے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔