27 اکتوبر ، 2017
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر عثمان شنواری کا کہنا ہےکپتان اور کوچ کے اعتماد کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن محنت جاری رکھی ہوئی ہے۔
ابوظہبی میں جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے فاسٹ بالر عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک کرنے کے لئے تین چار سال لگ گئے اس دوران یہی سوچتا تھا کہ کم بیک کرنا ہے اور اسٹرانگ کرنا ہے۔
عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد کافی لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آئے جن میں سے کچھ کو تو جوابات دیئے باقی نہیں دے سکا۔