28 اکتوبر ، 2017
خیبر پختون خوا کے دارلحکومت پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پشاور میں ڈینگی بخار کی وبا پر قابو تاحال نہیں پایا جاسکا ہے اور اور اب کئی مریض ڈینگی بخار کے باعث اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ہفتے کو مزید 2 افراد بخار کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اس بخار سے مرنے والوں کی تعداد 63 تک جا پہنچی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں گزشتہ 3 ماہ سے ڈینگی کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے سیکڑوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔