29 اکتوبر ، 2017
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم 3 نومبر سے قبل پاکستان پہنچ کر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کر کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی قطر سے لندن پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نواز شریف جمعے سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے اور 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو کرپشن کیسز میں 3 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔