Geo News
Geo News

Time 31 اکتوبر ، 2017
انٹرٹینمنٹ

فلم 'گول مال اگین' رواں سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

فائل :فوٹو۔

بالی وڈ کی 2006 میں بننے والی کامیڈی فلم 'گول مال' کی چوتھی کڑی 'گول مال اگین' نے ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچا کر رواں سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔

ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم گول مال اگین پہلے ہی رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم تھی جو اب تک 252 کروڑ تک کا بزنس کر چکی ہے۔

فلم گول مال اگین کا مقابلہ رواں سال کی سپر ہٹ فلموں سے کیا جائے تو سال کی سپر ہٹ فلم جڑواں 2 نے 138 کروڑ سے زائد کمائی کی جب کہ 'سیکریٹ سپر اسٹار' نے اب تک 46 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے۔

فلم بینوں کی جانب سے کاسٹ کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے اور شائقین نے ٹکٹ گھر کا رخ اب تک کیا ہوا ہے ۔


فلم کا لگ بھگ بجٹ 100 کروڑ کے آس پاس تھا جس کو 3500 کے قریب سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔

فلم گول مال اگین نے نمائش کے پہلے ہی روز بھارت میں 53 کروڑ 71 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کا بزنس کیا جس کی وجہ سے اس فلم کو ریلیز کے پہلے روز زیادہ کمانے والی فلموں میں سرفہرست ہوگئی تھی۔

فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اہم کرداروں میں ارشد وارثی، کنال کیمو، تشار کپور، شلیاس تلپاڈی اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور تبو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں فلم 'گول مال اگین' بالی وڈ فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔