01 نومبر ، 2017
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 49پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم نومبر) سے ہو گیا ۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ تجویز کیا تھا۔
اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزرات پیٹرولیم کو ارسال گزشتہ روز کر دی تھی۔
وزرات پیٹرولیم نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔