01 نومبر ، 2017
لاہور: نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھول دیئے۔
نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب لاہور نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات بھی کھول دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو بھی 6 نومبر کو طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں رہنما نیب لاہور میں پیش ہو کر اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔