پاکستان
Time 03 نومبر ، 2017

پاکستانی عمرہ زائرین کیلیے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کی فراہمی کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے خواہشمند درخواست گزار نومبر میں موجودہ سسٹم کے تحت ہی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

سعودی سفاتےتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر سے عمزہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط لازمی ہو گی۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین کو سہولت ہو گی اور انہیں جدہ ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے بھی پاکستانی زائرین کے فنگر پرنٹس لینا شروع کر دیے ہیں۔

مزید خبریں :