Time 09 نومبر ، 2017
پاکستان

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے قریب بارود سے بھری موٹر سائیکل پکڑلی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بارود سے بھری موٹر سائیکل کو نالے میں چھپایا گیا تھا جبکہ اسے بطور آئی ای ڈی استعمال کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :