کھیل

پی ایس ایل 3: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ڈومینی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ


پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں میں منعقد ہوئی جس کے دوران تمام 6 فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان، کوچز اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔

 پی ایس ایل تھری کے لئے 291 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 501 کرکٹرز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

پلاٹینم کیٹیگری

پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومینی کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں سے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈوئن براوو، پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی کا انتخاب کیا ہے جبکہ  لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطانز نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا۔

گولڈ کیٹیگری

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اور ملتان سلطانز نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونئیر کو سلور کیٹگری میں منتخب کیا جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ویز کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ ملتان سلطانز نے حال ہی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز جبکہ پشاور زلمی نے سعد نسیم کو ٹیم میں منتخب کیا۔

سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا۔ پشاور زلمی نے تیمور سلطان کو منتخب کیا جبکہ سعد علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ سلور کیٹیگری کے لیے کراچی کنگز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ رکھنے والے تابش خان کو ٹیم میں منتخب کیا جبکہ ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری

لاہور قلندرز نے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں منتخب کرلیا جبکہ جارحانہ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا جو کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کا حصہ تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو منتخب کرلیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ثمین گل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ ملتان سلطانز نے عبد اللہ شفیق کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے طلعت حسین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان کو اپنی ٹیموں میں برقرار رکھا جبکہ کراچی کنگز نے حسن محسن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ ابتسام شیخ کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا جبکہ سیف بدر ملتان سلطانز کی ٹیم میں منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی نے ایون لوئس جبکہ کراچی کنگز نے انگلینڈ کے اوئن مارگن کو اپنی ٹیموں میں شامل کرلیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری

سپلیمنٹری کیٹیگری کے لیے لاہور قلندرز نے سابق سری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کراچی کنگز کا حصہ بن گئے جبکہ جیسن روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آنڈرے کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ جنوبی افریقہ کے ہرڈس ولجوائن ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگھن لاہور قلندرز میں منتخب ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں افغانستان کے راشد خان شامل ہوگئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیویڈ ولی کا انتخاب کیا۔ عمر گل ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہوئے۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ لاہور قلندرز نے گلریز صدف، اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد حسن، کراچی کنگز نے سیف اللہ بنگش، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد اعظم خان، پشاور زلمی نے خالد عثمان جبکہ ملتان سلطانز نے عمر صدیق کو اپنی ٹیموں میں شامل کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد حسنین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فراز احمد، پشاور زلمی نے محمد عارف اور ملتان سلطانز نے روس وٹلے کو منتخب کیا۔ لاہور قلندرز اپنے 20 کھلاڑی پہلے ہی منتخب کرچکی تھی اس وجہ سے اس راؤنڈ میں اس نے کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا جبکہ کراچی کنگز کا کہنا ہے کہ وہ اپنا 20واں کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد شامل کرے گی۔

ڈرافٹ کے بعد تمام ٹیموں کے 16 رکنی اسکواڈ

’اس بار اسٹار کرکٹرزکی لائن اپ بہتر ہے‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس بار اسٹار کرکٹرز کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ واپس لائی ، اس بار فائنل کراچی میں کرانے کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کو پاکستان کا جواب ہے، جو پاکستان میں کرکٹ واپس لائی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ملتان سلطانز کو خوش آمدید بھی کہا جو پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ہے۔

[embed_video2 url=http://stream.jeem.tv/vod/4622e5b81efce95cb16c5bcfc09afd3b.mp4/playlist.m3u8?wmsAuthSign=c2VydmVyX3RpbWU9MTEvMTIvMjAxNyA0OjI2OjI2IFBNJmhhc2hfdmFsdWU9QThVbTkvY09aYjJlRW5lOTVnQy8ydz09JnZhbGlkbWludXRlcz02MCZpZD0x style=center]


ڈرافٹ کے بعد ٹیمیں اب کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

لاہور قلندرز

برینڈن مکلم، عمر اکمل، سنیل نرائن، فخز زمان، یاسر شاہ، سہیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، کرس لن، مصتفیض الرحمان، بلال آصف، رضا حسن، سہیل اختر، شاہین شاہ آفریدی، غلام مدثر، انجیلو میتھیوز، مچل مکلینیگھن اور گلریز صدف۔

پشاور زلمی

محمد حفیظ، وہاب ریاض، کامران اکمل، شکیب الحسن، ڈیرن سیمی، حسن علی، حارث سہیل، کرس جارڈن، محمد اصغر، ڈوئن براوو، تمیم اقبال، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان، ثمین گل، ابتسام شیخ، آندرے فلیچر، ایون لوئس، خالد عثمان اور محمد عارف۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد، کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد۔

ملتان سلطانز

شعیب ملک، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، سہیل تنویر، جنید خان، محمد عرفان، کاشف بھٹی، عرفان خان، صہیب مقصور، عمران طاہر، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، محمد عباس، نکولس پورن، عبد اللہ شفیق، سیف بدر، ہرڈس ولجوئن، عمر گل، عمر صادق اور روس وٹلے۔

کراچی کنگز، شاہد آفریدی، محمد عامر، عماد وسیم، بابر اعظم، محمد رضوان، روی بوپارا، عثمان شنواری، اسامہ میر، خرم منظور، کولن انگرم، مچل جانسن، لیوک رائٹ، ڈیوڈ ویسی، تابش خان، محمد عرفان، حسن محسن، کولن منرو، اوئن مارگن اور سیف اللہ بنگش۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق، آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین۔

مزید خبریں :