دنیا
Time 12 نومبر ، 2017

ٹرمپ کا 'بوڑھا' کہنے پر کم جانگ ان سے شکوہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان انہیں بوڑھا کہہ کر ان کی بے عزتی کیوں کرتے ہیں۔

ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ ان کے درمیان برابری سے تلخ الفاظ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے لیکن اب ٹرمپ نے کم جانگ ان سے شکوہ کیا ہے۔

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کبھی کم جانگ ان کو بونا یا موٹا نہیں کہا، بلکہ دوست بننے کی بھرپور کوشش کی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک دن ایسا ہو بھی جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے جنرل اجلاس سے خطاب میں کم جانگ ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راکٹ مین خودکش مشن پر ہے جس کا شمالی کوریا کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

حال ہی میں جنوبی کوریا کے دورے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کم جانگ کے لئے اشتعال انگیز الفاظ کا چناؤ کیا تھا۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکا کو تنبیہ کی تھی کہ امریکا ’پاگل بوڑھے شخص‘ کو صدارت سے ہٹائے ورنہ تباہی کے لیے تیار ہوجائے۔

مزید خبریں :