Time 17 نومبر ، 2017
پاکستان

کراچی میں روزانہ 1500 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا اضافہ


کراچی میں روزانہ 1500 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہو کر سڑکوں پر آرہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے موٹر رجسٹریشن آفس میں روزانہ 1000 سے 1100 نئی موٹر سائیکلیں رجسٹر کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ 250 سے 300 نجی گاڑیاں اور جیپیں اور 150 کمرشل گاڑیاں بھی شہر میں چلتے ٹریفک کا حصہ بن رہی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد 27 لاکھ سے بھی زیادہ ہے جبکہ نجی گاڑیوں کی تعداد 13 لاکھ 30 ہزار اور کمرشل گاڑیوں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔

شہر میں چلنے والے بڑے ڈمپرز اور ہزاروں چنگ چی رکشہ بغیر موٹر رجسٹریشن کے سڑکوں پر موجود اور ٹریفک حادثوں کا باعث ہیں۔

مزید خبریں :