دنیا
Time 29 نومبر ، 2017

جنوبی سوڈان میں قبائلی ملیشیا کا مخالف گروپ پر حملہ، 50 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں قبائلی ملیشیا نے مخالف گروپوں پر حملے کر کے کم ازکم 50 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی وزیر دت اچیوک کا کہنا ہے کہ مرلی قبائلی ملیشیا نے مخالف جونگلی ریاست میں دنکاس گروپ کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔

ریاستی وزیر نے بتایا پیر کے روز ہونے والے حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ منگل کو ہونے والے حملے میں 23 خواتین اور 19 مرد ہلاک ہوئے۔

دت اچیوک نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے اور حملہ آور مخالفین کے گھروں کو آگ لگانے کے ساتھ ان کے جانور بھی ساتھ لے گئے۔

بوما ریاست کے وزیر اطلاعات کودوموک نیاکرونو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مرلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جونگلی ریاست گئے لیکن پیش آنے والے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی سوڈان میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات کی طویل تاریخ ہے، اور 2012 میں ہونے والے ایک ہولناک تصاد م میں نیور ملیشیا نے مرلی کمیونٹی پر حملہ کر کے 3000 ہزار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :