Time 30 نومبر ، 2017
کاروبار

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

کراچی: حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کردی۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 15 دسمبر 2017 تک بڑھا دی گئی۔ انہیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی حکومت ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرچکی ہے۔

توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں :