Time 30 نومبر ، 2017
دلچسپ و عجیب

بھارت میں مریض کے پیٹ سے اسٹیل کا گلاس نکل آیا

مریضوں کے پیٹ سے، کیلیں، سکے،قینچی، تولیہ اور اس طرح کی دیگر چھوٹی موٹی چیزیں نکلنے کی خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن بھارت میں ایک مریض کے پیٹ سے گلاس نکل آیا اور وہ بھی اسٹیل کا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 55 سالہ شخص کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں اسٹیل کا ایک گلاس موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے گلاس نکال لیا لیکن مریض یہ بتانے میں ناکام رہا کہ اسٹیل کا گلاس اس کے پیٹ میں کیسے گیا۔

مزید خبریں :