Time 07 دسمبر ، 2017
پاکستان

طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف جب سڑکوں پر نکلیں گے تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین  بھی تھیں، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔ 

عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔  

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طاہرالقادری کو اعتماد دلانا چاہتے ہیں کہ جب وہ سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے۔ 

امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہیے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور وزیراعظم کو بھی ترک صدر رجب طیب اروان جیسا قدم اٹھانا چاہیے۔ 


مزید خبریں :