Time 09 دسمبر ، 2017
کھیل

پاور لفٹنگ کےعالمی مقابلے میں پاکستانی خواتین نے گولڈ میڈل جیت لیے

سنیہا غفور نے 4 گولڈ میڈل جیتے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

سنگاپور میں ہونے والی اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے بالترتیب 57 کلوگرام اور 72 کلوگرام کی کیٹیگری میں 4، 4 گولڈ میڈلز جیت لیے۔

سنیہا غفور نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتے۔ 

سنیہا غفور نے اسکواٹ میں 115 کلوگرام، بینچ پریس میں 55 کلوگرام، ڈیڈ لفٹ میں 110کلوگرام اور مجموعی طور پر 280 کلوگرام وزن اٹھایا۔

سنیہا غفور 2017 کی طاقتور پاور لفٹر کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

سنیہا غفور نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

دوسری جانب ٹوئنکل سہیل نے 72 کلوگرام کی کیٹیگری میں 4 گولڈ میڈلز جیتے۔

ٹوئنکل سہیل نے 2015 میں عمان کے شہر مسقط میں ہونے والے ایشین بینچ پریس پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈیل جیتا تھا۔

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کا ایونٹ سنگاپور کے پارک ایونیو کنونشن سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے۔

اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر پاکستانیوں میں سبل سہیل (47 کلوگرام)، رابعہ رزاق (84 کلوگرام)، محمد احمد خان (105 کلوگرام)، سید ندیم ہاشمی (105 کلوگرام)، محمود ہیرا (120 کلوگرام) اور محمد رشید ملک (93 کلوگرام) شامل ہیں۔

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 7 دسمبر کو ہوا، جو اتوار 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان کوریا، سنگاپور اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مجموعی طور پر 148 مرد وخواتین حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :