Time 09 دسمبر ، 2017
صحت و سائنس

ڈینگی سے سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ڈینگی کیسز خیبر پختونخوا میں سامنے آئے—۔فائل فوٹو

پشاور: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ڈینگی کیسز صوبہ خیبر پختونخوا میں سامنے آئے، جہاں اس وائرس کی وجہ سے 69 اموات ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے بعض اموات بلڈ ٹرانسفیوژن میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔

فوٹو/بشکریہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ویکل ایپی ڈیلیولوجیکل مانیٹر—۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈینگی بخار 1994 سے چل رہا ہے، لیکن رواں برس 24 ہزار 807 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ڈینگی کے علاج کے لیے ضروری ہے کہ اسپتال میں طبی امداد کو بہتر بنایا جائے۔

دوسری جانب اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈینگی مریضوں کے لیے معیار کے مطابق وارڈز بنائے جائیں کیونکہ اسپتالوں میں وارڈز معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

مزید خبریں :