Time 10 دسمبر ، 2017
پاکستان

حکومت کیخلاف کسی بھی وقت سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرسکتے ہیں، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف کسی بھی وقت سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ نے چھپا سچ واضح کردیا ہے اور رپورٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملزم ٹھہرایا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے پاناما لیکس کے طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ سپر پاور کو خوش کرنے کے لئے ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی اور آج نواز شریف خود باہر ہوگئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں انجام تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شکر ہے چوہدری نثار کو بھی بولنے کا موقع ملا، ان سب کی زبانیں شیخ رشید کے خلاف بول رہی ہیں، شیخ رشید حق کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

مزید خبریں :