20 دسمبر ، 2017
کراچی میں مستقلی کے لئے احتجاج کرنے والے این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کئی کو حراست میں لے لیا۔
این ٹی ایس پاس اساتذہ برنس روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے تھے جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
پولیس کے تشدد سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے کئی مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔
اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انہوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا اس لئے انہیں مستقل کر کے ذہنی اذیت سے نکالا جائے۔
اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں سندھ سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا تاہم کچھ دیر بعد ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے اساتذہ کے نمائندوں سے مذاکرات کیے جو کامیاب ہونے کےبعد دھرنا ختم کردیا گیا۔