پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2017

کراچی: خاتون کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر خود قاتل نکلا


کراچی کے علاقے سولجر بازار میں 11 دسمبر کو اسکول پرنسپل کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا اور واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر خود قاتل نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کے قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا مقتولہ کا شوہر ہی اپنی بیوی کا قاتل ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں مقتولہ کا شوہر علی حسن بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر علی حسن نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا اور واردات کے بعد وہ سحر شمس کے گھر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سحر شمس نامی خاتون بھی پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر ہیں اور وہ حسن علی کی دوسری بیوی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق سحر شمس اور اس کے بھائی بلال شمس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں 16 سالہ علوینہ نے منگیتر کے ساتھ مل کر اپنی چھوٹی بہن علینہ کو قتل کردیا تھا، ملزمان نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تاہم تفتیش کے بعد علوینہ نے بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

مزید خبریں :