پاکستان
Time 25 دسمبر ، 2017

کلبھوشن والدہ و اہلیہ سے ملاقات کروانے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار


بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو نے ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا اور والدہ و اہلیہ سے ملاقات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں ایک بار پھر اعتراف کیا کہ ’میں کمانڈر کلھبوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرتا تھا اور میرا نیوی نمبر 41558 ہے‘۔

را کے جاسوس نے مزید کہا کہ ’دو سال قبل ایران کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوا اور پاکستانی فورسز نے اسے بلوچستان سے گرفتار کیا‘۔

کلبھوشن یادیو نے کہا کہ ’پاکستانی فورسز میرے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے اور ان کا رویہ بہت ہی پیشہ ورانہ رہا‘۔

بھارتی جاسوس کا کہنا تھا کہ ’میں نے پاکستانی حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی اہلیہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی، مجھے پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ آپ کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے لیے آ رہی ہیں، جس پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

مزید خبریں :