پنجاب میں چورن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ چورن فروخت کرنے والوں کو اپنا کاروبار فوری طور پر چھوڑنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی کا فیصلہ انسانی صحت پر اس کے خطرناک اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چورن زیادہ تر بچے کھاتے ہیں اور بیمار پڑ جاتے ہیں، چورن میں شامل ٹارٹارک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

نور الامین مینگل نے واضح کیا کہ چورن کی خرید و فروخت کرنے والے اپنا کاروبار فوری چھوڑ دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چورن تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

مزید خبریں :