18 جولائی ، 2012
لاہور…ایشین ماسٹر اسکوش چیمپئن شپ 3 ستمبر سے لاہور میں شروع ہو گی جس میں شرکت کیلئے سابق گریٹ لی جنٹ جہانگیر خان اور جان شیر خان کو بھی دعوت نامے دئیے گئے ہیں۔پنجاب اسکواش ایسو سی ایشن کے سیکریٹری طارق فاروق رانا کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کو دعوت دی گئی ہے جس مقصد پاکستان میں بین الاقوامی اسپورٹس کی بحالی ہے۔ انہوں نے بتایا کیا ایونٹ کو شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا جس کیلئے پاکستان کے جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان کے علاوہ راس نارمن، جیف ہنٹ، جوناتھن پاور، رامے آشور، ڈیوڈ پارمر اور کرس ڈٹمار کو بھی دعوت نامے بھیجے ہیں۔