20 جنوری ، 2018
انسٹاگرام نے اپنی پرائیویسی سیٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اب صارفین کے آن لائن ہونے کی معلومات دوستوں کو فراہم کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
یعنی اب کسی بھی انسٹاگرام صارف کے فالورز یہ دیکھ سکیں گے کہ وہ جس شخص کو فالو کر رہے ہیں وہ آن لائن ہے یا کب یا کتنی دیر پہلے آن ہوا تھا۔
یہ فیچر اس سے قبل فیس بک اور واٹس ایپ میں دستیاب تھا۔
اگرچہ اس فیچر کو لوگ پرائیویسی میں دخل اندازی قرار دے رہے ہیں مگر آپ کے پاس اسے آن یا آف کرنے کا آپشن موجود ہے۔
لیکن یہاں یہ بات واضح رہے کہ اپنے اکاؤنٹ میں پرائیویسی لگانے کے بعد دوسرے دوست کے اکاؤنٹ کی بھی ایکٹیوٹی نہیں دیکھی جاسکے گی۔
کیا آپ یہ فیچر آن رکھنا پسند کریں گے؟