Time 26 جنوری ، 2018
پاکستان

چیف جسٹس نے نجی پروازوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سول ایوی ایشن حکام سے گزشتہ 15 روز کے دوران پاکستان بھر سے تمام نجی طیاروں کی نقل و حرکت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو حکم دیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے گزشتہ 15 روز کے دوران ہونے والی نجی طیاروں کی نقل و حرکت کا تمام ریکارڈ ہفتہ 27 جنوری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی جی سول ایویشی اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ نجی ایئرلائنز جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے پائلٹس کے خلاف تحقیقات کی تفصیلات بھی کراچی رجسٹری میں جمع کرائی جائیں۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ ایئرلائنز میں بہت سے ایسے پائلٹس بھرتی کیے گئے جو گریجویٹ بھی نہیں ہیں اور ان کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں۔

مزید خبریں :