31 جنوری ، 2018
کسٹمز کلیئرنس سافٹ وئیر ویبوک میں بڑا خلل پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کی تجارت عملی طور پر بند ہوگئی ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کسٹمز کمیٹی کے چیئرمین ارشد جمال کے مطابق ویبوک سسٹم میں یہ خرابی ملک گیر سطح پر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس خلل کے سبب ملکی بندرگاہوں اور ایرپورٹس کے ساتھ ساتھ سرحدوں سے تجارتی عمل کو بھی رکاوٹ کا سامنا ہے۔
کسٹمز کلیئرنس سافٹ وئیر کی خرابی کے سبب درآمدات اور برآمدات دونوں متاثر ہوئیں جسکے سبب حکومت کو ڈیوٹیز اور ٹیکسنز کی مد میں کئی ارب روپے نہ مل سکے۔
کسٹمز ایجنٹس کے مطابق کسٹمز حکام جلد نظام بحال ہونے کی تسلی دے رہے ہیں لیکن بدھ کی رات تک نظام بحال نہیں ہوسکا تھا۔