Time 11 فروری ، 2018
پاکستان

چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا

فوٹو: فائل

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی بندش سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا بھی از خود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ وہ تمام پولیس مقابلوں کی رپورٹ عدالت میں ایک ہفتے  میں پیش کریں اور بتائیں کہ مقابلوں کے دوران کتنے بندے مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری نقیب اللہ کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار نے راؤ انوار کی جانب سے کیے جانے والے مقابلوں کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

مزید خبریں :