پاکستان
Time 12 فروری ، 2018

ایم کیو ایم کی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کر دیا، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے نو منتخب کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے انتخابی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کر دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آج کے حالات میں ایم کیو ایم کو کسی بھی تنازع میں الجھنا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہيں کہ یہ 8 نومبر کی دوسری قسط تھی لیکن ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں متنازع گفتگو نہیں کرنا چاہتا لیکن ہماری جانب سے کوشش نظر آ رہی تھی جب کہ دوسرا فریق انتظار کرواتا رہا یہ بھی نظر آ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتے لیکن شخصیات سے نہیں اب پارٹی مکمل طور پر جمہوری اندازا میں چلے گی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمارے خلاف قانونی کارروائی ہونا ضروری ہے تاکہ وحاضت ہو کہ آئینی طور پر کون کس کو نکال سکتا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمشنرسندھ اور سینیٹ انتخابات کیلیے ریٹرننگ آفیسر یوسف خٹک کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ٹکٹ کا اختیار خالد مقبول کو دیا ہے، اب کس نے کس کو ہٹایا یا مقرر کیا، تو یہ ان کا کام ہے لیکن ایم کیو ایم کے تمام امیدوارخالد مقبول کے دستخط پر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا جھگڑا ان کا اندرونی معاملہ ہے وہ خود جانیں۔ 

مزید خبریں :