Time 13 فروری ، 2018
دنیا

امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے ممالک کی لسٹ میں شامل کرانے کیلیے متحرک

فوٹو: رائٹرز

امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کرانے کے لیے متحرک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو مبینہ طور پر شدت پسند تنظیوں کی معاونت پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسی کو بنیاد بنا کر پاکستان کی 2 ارب ڈالر کی امداد بھی معطل کر دی تھی۔

تاہم پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت کے امریکی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے آئندہ ہفتے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کی جائے گی جس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے مشیر خارجہ مفتاح اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا اس معاملے پر ہم امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ امریکا نہ بھی مانا تو بھی نامزدگی واپس کروا لیں گے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ امریکا حافظ سعید کی وجہ سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں شامل کروانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

مزید خبریں :