Time 15 فروری ، 2018
پاکستان

سربراہ کو پارٹی سےنکالنے والوں کیلئے کارکنوں کی کیا اہمیت ہوگی؟ فاروق ستار


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ جو لوگ سربراہ کو پارٹی سے دودھ میں مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیں ان کے لیے کارکنوں اور عام عوام کی کیا اہمیت ہوگی؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی سنائی پر کارکنان کو گمراہ کرنے کا عمل مذہبی اور اخلاقی اعتبار سے غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات کی افواہیں پھیلا کر لوگوں اور سرکاری ملازم کارکنوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل بہادرآباد والوں کا ورکرز اجلاس ہے، کارکنوں کو پیغامات دیے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان کے لیے تعداد نہیں اصول اہمیت رکھتے ہیں۔

پارٹی رہنما سلمان مجاہد پر لگنے والے حالیہ الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :