Time 21 فروری ، 2018
پاکستان

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی اجینو موتو پر پابندی عائد

چائنیز نمک (اجینو موتو)—۔فائل فوٹو

کراچی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی چائنیز کھانوں کا لازمی جز تصور کیے جانے والے اجینو موتو یعنی چائنیز نمک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اجینوموتو پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسانی صحت کے تحفظ کے پیش نظر اجینوموتو کی درآمد، تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت پورے سندھ میں ہوگا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اجینو موتو پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کا کہنا تھا کہ اجینو موتو میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جو سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل اور دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

مزید خبریں :