Time 24 فروری ، 2018
پاکستان

نیو کراچی میں دوسری شادی کرنیوالے شخص کو مبینہ طور پر جلا کر مار دیا گیا

جیو نیوز اسکرین گریب—۔

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نیو کراچی میں ایک شخص کو مبینہ طور پر جلا کر اس کی لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی گئی۔

بلال کالونی تھانہ پولیس کے مطابق نیوکراچی سیکٹر فائیو ایچ کے خالی پلاٹ سے محمد کلیم نامی نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملی۔

مقتول کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نے 3 ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی اور میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

مقتول کے رشتہ داروں نے لاش کے ہمراہ بلال کالونی تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مقتول کی بیوی اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کیا جائے۔


مزید خبریں :