ایپل کا ایئرپاور چارجنگ پیڈ آئندہ ماہ مارچ میں متعارف ہوگا

ایپل کمپنی کا ایئر پاور چارجنگ پیڈ آئندہ ماہ متعارف کروایا جائے گا جو ایک ہی وقت میں تین ڈیوائسز کو چارج کرسکے گا۔

ایئرپاور ایک اوول شیپ کا پیڈ ہوگا جس پر آئی فون 8 اور 8 پلس سمیت ایپل واچ اور ایئرپوڈ ہیڈفون با آسانی بغیر کیبل کے چارج ہوگا۔

جاپانی ویب سائٹ میک اوٹا کارا کے مطابق ایئرپاور آئندہ ماہ مارچ میں متعارف کیا جائے گا جب کہ اس کے ساتھ ایئرپوڈ ہیڈفونز کا اَپ ڈیٹڈ ورژن بھی متعارف ہوگا۔

ایپل کے اس وائرلیس ایئرپاور پیڈ میں الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ (electromagnetic field) کی خصوصیات شامل ہیں جو دو چیزوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

یہ الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ، وائرلیس چارجنگ ایئرپوڈ میں والٹیج فراہم کرتی ہے جس سے اسمارٹ فون چارج ہوسکتا ہے۔

ایپل ایئرپوڈ میں 7.5 واٹس تک چارجنگ کی سہولت شامل ہوگی جب کہ عام طور پر اصل چارجر کیبل سے 15 واٹس تک چارجنگ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ یہ بھی ایک پاور بینک ہے تو غلط نہیں ہوگا تاہم یہ ایک پیڈ کی شکل میں بنایا گیا ہے جسے کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :